ڈئیرسوسائٹی... کیا پابندیاں صرف عورت کےلیے ہیں؟



 

میں جس علاقے سے تعلق رکھتی ہوں وہاں سات بجے دکانیں بند ہو جاتی ہیں اورسردیوں میں مغرب کی اذان کے بعد شہر سنسان ہو جاتا ہے میں کہیں پر بھی ہوں لیکن شام ہونے سے پہلے گھر لوٹتی ہوں اور اکیلے گھر سے باہر نکلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

 

لیکن ایک رات میرے ابا جی کے سینے میں شدید تکلیف اٹھتی ہے ـ یہ آدھی رات کا وقت ہے ـ انھیں گاڑی میں ڈالتے ہوئے اور گیٹ سے باہر نکلنے سے پہلے صرف ایک لمحے کےلیے گیٹ پر رکی، گاڑی کی ونڈ سکرین کے باہر بہت خوفناک اندھیرا محسوس کرتے ہوئے جھرجھری سی آئی

 لیکن جب بیک سائیڈ پر میری بہت پیاری جان کی کراہیں تھیں تو بلاتامل مین شاہراہ پر گاڑی موڑ دی

 اگرچہ میں پاکستان کے سب سے مشہور اور مصروف شاہراہ،شاہراہ ریشم پر گاڑی دوڑا رہی تھی جو کہ کوئی بہت "محفوظ" روڈ نہیں ہے اکیلے نکلنے پر مجھے اس بات کا مکمل ادراک تھا 


لاہور ریپ واقعہ اور اس پر تبصروں نے مجھے یہ واقعہ یاد دلایا تو میں سوچ میں پڑ گئی ہوں کیونکہ پہلے تو سماج تعین کر چکا ہے کہ عورت کا لباس کیسا ہوناچاہیے اور یہ لباس والی بات بھی گھسی پٹی سی ہو گئی

 
 اب اس کی جگہ نئی بات سننے کو مل رہی ہے کہ عورت کو رات کے وقت گھر سے نہیں نکلنا چاہیے گویا اس کا تعین بھی معاشرہ کر چکا ہے،شاوا 

 اگر گھر میں کوئی ناگہانی آتی ہے تو آدھی رات کو عورت گھر سے باہر نہیں نکلے، بھلے کوئی مرتا ہے تو مر جائے کیونکہ عام آدمی کی فیملی تو میٹر کرتی ہی نہیں آپکی نگاہ میں!

 لیکن پھر آپ بھی کوئی گارنٹی دیجئے نا صاحب!
 صبح نکلتے ہوئے.. یونیورسٹی جاتے ہوئے... بس میں...کسی شاہراہ پر کھڑے یا گھر لوٹتے ہوئے کسی بھی عورت کا ریپ نہیں کیا جائے گا..!! 


 آپ بھی گارنٹی دیجیے نا کہ مر جانے کے بعد ، قبر کھود کر بد بخت عورت کے مردہ جسم کو نوچا نہیں جائے گا 
اگر آپ گارنٹی دیتے ہیں تو پھر عورت بھی لباس اور آپ کے بتائے ہوئے وقت کے مطابق گھر سے باہر نکلے گی



 English Translation :

 
Dear society..Are restrictions only for women



I belong to an area where shops are usually closed after 7'0 clock. The entire city sleeps after evening prayer during winter. Where ever I am I have to return home before evening and being a woman there is no question of leaving home alone.  

One night my father was suffering from severe chest pain at midnight. I took him to the car with me. I stopped at the main gate for a moment before going out due to the scary darkness visible from the wind screen that looked terrible.


I mustered up courage at last when I heard the painful moaning of my father from the back seat of the car.

 I drove out and turned the car on main highway without any hesitation. Although I was driving on the most famous and busiest highway (silk route) of Pakistan  yet it was not safe for travelling at night. 


The Lahore motorway rape incident and the resulting debate reminded me of this tragic incident of my life when I had to travel at midnight in emergency situation. 
Whenever there is an incident of rape it is said that it happened due to the indecent and vulgar dress of the woman. 


Can we raise the question of vulgar dress when the victim is a kid?

Now we hear about a new argument that women should not leave their höme alone at night..

Society has decided about the fate of women. If an unwanted incident occurs at home the woman is not supposed to come out and perform her duty even if some one is going to die because a poor man's family is of no worth for you.

It is all OK, but will u give guarantee that no girl will be raped while going out in the morning, going to college/university in the bus, standing on highway or returning home?

 You should also ensure that the dead bodies of women won't be molested after digging their graves. If u ensure all this then the women will also follow your set standards and rules.