دنیا میں پائے جانے والے 11 حیرت انگیز مقامات


دوستو آج میں آپ کو....دنیا کی ان حیرت انگیز اور پرکشش مقامات کے بارے میں بتاؤں گی جنھیں دیکھنے کے لیے ہر آنکھ بے تاب ہوتی ہے، یہ مقامات کہاں واقع ہیں، ان کے بارے میں جانتے ہیں

1مارنگ گلوری پول

Morning glory pool

امریکہ میں واقع قدرتی پانی کا چشمہ مارنگ گلوری کے پھول سے مشابہت کی وجہ سے رکھا گیا، یہ دنیا بھر کے سیاحوں کی تفریح کا مرکز ہے اس کا پانی پیلا اور سبز ہونے کی وجہ، سائنسدان بیکٹیریا تھرمو فیلس کو قرار دیتے ہیں اور یہ بکٹیریا اس کوڑا کرکٹ سے سے پیدا ہو رہا ہے جو یہاں آنے والے سیاح سالوں سے پھینک رہے ہیں یہ جگہ جتنی پرکشش ہے اتنی خطرناک بھی ہے
اس لیے چشمے کا وزٹ کرتے ہوئے چند احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے
1 اس پانی کو ہاتھ نہ لگائیں یہ پانی جلا بھی سکتا ہے
2 اس کے نزدیک جانے  یا بھاگنے سے گریز کریں
3 بچوں کو اپنی نگرانی میں رکھیں
4 اور اس کے گرد چٹانوں کو کھرچنے سے پرہیز کریں  

                           

2 سکائی گارڈن sky garden


آئر لینڈ میں واقع سکائی گارڈن دور سے دیکھنے میں پریوں کی کہانی میں کسی جادوئی گڑھے جیسی دِکھتی ہے، اپنے سنسنی خیز بناؤٹ کی وجہ سے یہاں سیاحوں کی بھیڑ جمع رہتی ہے، اس گڑھے کے وسط میں پتھر کا چبوترا بنایا گیا ہے جس پر سیدھے لیٹ کر اردگرد گھاس اور سفید دودھیا نیلگوں آسمان کو ایک ساتھ کسی مسحور کن نظارے کی طرح انجوائے کیا جاسکتا ہے
ذہنی تناؤ کا شکار افراد یہاں پر پرسکون ہوجاتے ہیں کیونکہ یہ جادوئی جگہ بالکل نیے زاویے سے دنیا کی سیر کرواتی ہے، جو ڈپریشن کو کم کرنے کا باعث بنتا ہے

3 پینن ڈی گوا

Penon de Gua


کولمبیا میں دنیا کی سب سے بڑی چٹان جس پر صدیوں کی مدد سے سے اس کی چوٹی پر پہنچ سکتے ہیں اس پہاڑی کی اونچائی تقریبا چھ سو پچاس فٹ جس ہے ہے کولمبین اسے انتہائی مقدس پہاڑی سمجھتے ہیں ہیں اور اس کی باقاعدہ عبادت بھی کرتے ہیں اس پہاڑ کی چوٹی سے ارد گرد کے نظاروں میں آپ کو مندر اور تین منزلہ عمارت دیکھنے کو ملے گی جو کہ آپ کو ورطہ حیرت میں ڈال دے گی اس کے علاوہ یہاں پر نایاب پودوں کی مختلف اقسام بھی دریافت ہوئی ہیں جو دنیا میں آپ کو اور کہیں نہیں نظر آئیں گے    

               

  Chefchaouen 4    


دنیا کے مختلف شہر اپنی خوبصورتی چکاچوند یا اپنی مختلف ثقافت کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں لیکن دنیا میں ایک شہر ایسا بھی ہے جس کی شہرت کی وجہ نیلا رنگ ہے اور یہ نیلے رنگ کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں اپنے حصار میں لے لیتا ہے ہے ہے ہے اس شہر کا نام نام شہزور ہے ہے جو موروکو میں واقع ہے ہے ہے یہاں کی سرکاری عمارتیں ہویا رہائشی عمارتیں ہیں سب نیلے رنگ سے پینٹ کی گئی ہیں جس کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں بھی موجود ہیں جس میں پہلا خیال یہ ہے کہ نیلا رنگ لکی ہونے کے ساتھ ساتھ جنت کی علامت سمجھا جاتا ہے اور دوسری وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ نیلے رنگ سے سیاح زیادہ متاثر ہوتے ہیں،بہرکیف وجہ جو بھی ہو، اس نیلے رنگ کی وجہ سے یہ شہر انتہائی منفرد اور خوبصورت دکھائی دیتا ہے

5 لینزروٹ

lanzarote Island

اسپین میں موجود یہ جزیرہ اپنے روایتی قصبوں، گرم موسم، آتش فشانی خدوخال، کھجور کے درختوں اور انگوروں کے باغوں کی وجہ سے ایک بہترین سیاحتی مقام ہے، یہ جزیرہ آتش فشاں پھٹنے سے معرض وجود میں آیا، اس جزیرے کو ایک ہزار آتش فشاؤں کی سرزمین بھی کہا جاتا ہے، یہاں پر قدرتی نمک کی بہتات ہے جس کی وجہ سے لوگ نمک سے قالین بناتے ہیں جو اپنے نام کی طرح انتہائی یونیک ہے، یہ جزیرہ اپنی تازہ سمندری غذا اور عجیب بناوٹ کے آلوؤں کی وجہ سے بھی مشہور ہے، اور یہاں کی سرکاری ڈش بھی الو ہے، اس جزیرے کو دنیا میں سرفنگ  کے لئے بھی بہترین قرار دیا جاتا ہے، اور یہاں بولی جانے والی زبان سپینش ہے

6 چاکلیٹ واٹر فال

Chocolate waterfall 


چاکلیٹ آئس کریم، پیسٹری، کیک میں موجود ہوتی ہے جو میٹھے کے شوقین لوگوں میں مقبول ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ چاکلیٹ سے ایک واٹر فال ایریزونا میں پائی جاتی ہے، جی ہاں، یہ واٹرفال چاکلیٹی رنگ ہونے کی بنا پر چاکلیٹ واٹر فال کے نام سے مشہور ہے، جب موسم گرما میں پہاڑوں سے برف پگھل کر وادی کی طرف آتی ہے تو اس میں مٹی بھی شامل ہونے کی وجہ سے اس کا رنگ چاکلیٹی ہو جاتا ہے ایسے میں اس چاکلیٹی واٹر فال کا نظارہ دیکھنے والوں کو مبہوت کر دیتا ہے

7 پاور پلانٹ نیویڈا

Power plant Nevada

نوئیڈا میں تقریبا گیارہ ہزار سولر پلیٹ لگائی گئی ہیں، جن پر پر پہلی نگاہ پڑتے ہی احساس ہوتا ہے کہ جیسے سائنسدانوں نے اپنی کوئی خاص تجربہ کے لئے یہ سولر پلیٹ لگائی ہوں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ان کا مقصد پورے شہر کو بجلی مفت فراہم کرنا تھا، لیکن فنڈز کی کمی کی وجہ سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا، سولر پلیٹ کی یہ منی سٹی نویڈا کے شہر  میں اب بھی قائم ہے اور دیکھنے والوں کے لئے باعث حیرت ہے
 

    8 پیکنگ مین کیو میوزیم      

Peking man cave museum


غار کا نام ذہن میں آتے ہی دیومالائی کہانیاں ذہن میں گھومنے لگتی ہیں، ہم نے بہت سے غاروں کا نام سن رکھا ہے لیکن پیکنگ مین کیو میوزیم اپنے نام کی طرح انسانی تاریخ اور اس کے ارتقاء کے بارے میں آج کے دور کے انسان کو آگاہی دیتا ہے، اس میوزیم کا روف بڑا ہی شاندار ہے  پہلی نظر میں ہی دیکھنے سے ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ کسی ایلین کا مسکن ہو ، میوزیم میں کھدائی سے ملنے والی قدیم چائنیز ممیز کو رکھا گیا ہے، بیجنگ میں موجود یہ میوزیم ایک قدرتی غار میں بنایا گیاہے، یہ غار مکمل بند نہیں ہے بلکہ چھت کے روف کی سپیس سے ہوا روشنی غار میں داخل ہو کر اسے آنے والوں کو خوشگوار ماحول فراہم کرنے کا باعث بنتی ہے                         

      Devil bridge 9


یہ برج دیکھنے میں یہ خوفناک رکھتا ہے اسی لئے اس کا نام دو بج گیا ہے کل سے میں ہے ہیں اور گہرے پانی میں باقاعدہ اس کا اپنا ہی میں موجود ہے ہے یہ دیکھنے میں جتنا حیرت زدہ کرتا ہے ہے وہی یہ خوفناک بھی ہے جو کہ سب سے چل کر دوسری طرف جانا اتنا آسان نہیں ہے                        

   Dessert of africa 10


افریقہ کے ریگستان میں جابجا دائرے نظر آتے ہیں ہیں دیکھنے سے لگتا ہے کہ جیسے سے یہ دائرے کاشتکاری کے لیے بنائے گے ہوں

لیکن ریت میں بننے والے ان پراسرار دائروں کی حقیقت تاحال ماہرین نہیں دے سکے ایسے دائرے آسٹریلوی صحراؤں میں بھی بنتے دیکھے گئے ہیں، بعض ماہرین کے مطابق، یہ ریگستانی کیڑوں کی وجہ سے بنتے ہیں لیکن پھر وہ اپنے اس نظریے کے ٹھوس شواہد دینے میں ناکام نظر آتے ہیں                            

Croatian city zader 11


ہماری زندگی میں کچھ آوازیں ایسی ہیں جنہیں ہم روزمرہ کی بنیاد پر نہیں سنتے لیکن جب ہم کسی مخصوص جگہ پر جاتے ہیں تو یہ آوازیں ہماری سماعت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہیں 
ایسے ہی اک انہونی آواز کروٹیا کے سمندر کے کناروں پر بنے ہول میں سے سنائی دیتی ہیں  جو دراصل سمندر کی لہروں کی آوازیں ہیں ہوا کے دوش پر بہتی یہ آوازیں اتنی مترنم ہوتی ہیں کہ روح تک سکون پھیل جاتا ہے...